اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے جراف کی الموید نامی مسجد میں ایک خودکش بمبار نے بدھ کے روز مغرب اور عشا کی نماز کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا دیا-
اس رپورٹ کے مطابق پہلے دھماکے میں زخمیوں کی مدد کے لئے جب نمازی اکٹھا ہوئے تو ایک اور دہشت گرد نے کار بم دھماکہ کردیا- دہشت گرد گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے
صنعا کی مسجد پر داعش دہشت گرد گروہ کے خودکش حملوں میں ۳۲ افراد شہید ہوئے ہیں ۔ یمنی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں 98 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
.......
/169